Adevertisement

سانپ یا ساتھی؟ ایک سبق آموز کہانی

ایک عورت نے ایک سانپ پال رکھا تھا۔ وہ اس کی بہت اچھی دیکھ بھال کرتی، باقاعدگی سے خوراک دیتی، اور اسے اپنا پالتو جانور سمجھتی تھی۔ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، لیکن ایک دن اچانک سانپ نے کھانا پینا چھوڑ دیا۔

Adevertisement

عورت پریشان ہوگئی۔ وہ فوراً سانپ کو ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ ڈاکٹر نے بڑی توجہ سے سانپ کا معائنہ کیا اور کہا:
“سانپ بالکل ٹھیک ہے، ہو سکتا ہے کہ خوراک کی تبدیلی کی ضرورت ہو۔”

عورت نے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے سانپ کی خوراک بدل دی، لیکن مسئلہ وہی رہا۔ سانپ نے کھانے سے مکمل انکار کر دیا۔ دو تین دن گزر گئے۔ آخرکار وہ دوبارہ سانپ کو ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔

Adevertisement

ڈاکٹر نے اس بار مکمل ٹیسٹ کیے، لیکن رپورٹس کے مطابق سانپ کو کوئی بیماری نہیں تھی۔ ڈاکٹر نے عورت سے پوچھا:
“یہ سانپ سوتا کہاں ہے؟”

عورت نے جواب دیا:
“یہ میرے ساتھ بیڈ پر سوتا ہے۔”

Adevertisement

یہ سن کر ڈاکٹر کے چہرے پر سنجیدگی چھا گئی۔ کچھ دیر سوچنے کے بعد وہ بولا:
“اس سانپ نے کھانا پینا اس لیے چھوڑا ہے کیونکہ یہ تمہیں نگلنے کے لیے جگہ بنا رہا ہے۔ یہ خطرے کی نشانی ہے!”

کہانی سے سبق

اس کہانی کا مقصد ایک اہم پیغام دینا ہے:
زندگی میں ایسے لوگوں سے محتاط رہنا چاہیے جو دکھنے میں تو دوست لگتے ہیں، لیکن اندر سے آپ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہر وہ شخص جو آپ کے قریب ہو، ضروری نہیں کہ وہ آپ کا خیر خواہ ہو۔ انسانوں کی دنیا میں بھی بہت سے “سانپ” چھپے ہوتے ہیں۔

Leave a Comment